ایک سال میں: Internet.org مفت بنیادی خدمات

یہ ہفتے Internet.org ایپ کے اپنے پہلے ملک، زیمبیا میں متعارف کرانے کی ایک سالہ سالگرہ کو مناتا ہے۔

گزشتہ 12 ماہ کے دوران ہم نے لوگوں کو بنا کسی ڈیٹا چارجز کے متعلقہ بنیادی انٹرنیٹ خدمات تک رسائی دینے کیلئے 17 ممالک میں ایک درجن سے زائد موبائل آپریٹرز کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، اور آج Internet.org ایک ارب سے زیادہ لوگوں کے لئے دستیاب ہے۔

Internet.org کے ذریعے لوگوں کو مفت بنیادی خدمات تک رسائی مہیا کرنے سے، ہمارا مقصد زیادہ لوگوں کو آن لائن لانا اور انہیں انٹرنیٹ کی قدر دریافت کرنے میں مدد کرنے دینا تھا — اور یہ کام کر رہا ہے۔

مفت بنیادی خدمات شروع کرنے کے بعد Internet.org اوسط کی نسبت 50% زیادہ تیزی سے موبائل نیٹ ورک پر نئے صارفین لاتا ہے، اور آدھے سے زیادہ لوگ جو Internet.org کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں وہ پہلے 30 دنوں کے اندر ڈیٹا کے لئے ادائیگی کرتے ہیں اور انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ یہ نقاظ ظاہر کرتے ہیں کہ Internet.org نہ صرف لوگوں کو آن لائن لانے میں مدد کرنے کا ایک کامیاب آلہ ہے، لیکن یہ لوگوں کو انٹرنیٹ کی قدر دکھانے اور اس کو اپنانے کو تیز کرنے میں مدد کرنے میں بھی کامیاب رہا ہے۔

جیسا کہ ہم دو سال کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہم نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے جو کچھ سیکھا ہے وہ سب لے لیا ہے اور اب مفت بنیادی خدمات Internet.org کو پہنچانے کیلئے تیار ہیں۔ ہم نے کسی بھی موبائل آپریٹر کیلئے ایک پارٹنر پورٹل جو کہ غیرمنسلک افراد کیلئے مفت بنیادی خدمات پیش کرنے کے عمل کو بہتر بناتے ہوئے، تکنیکی آلات اور بہترین طریقوں کو شامل کرتی ہے، کے ذریعے نئے ممالک میں Internet.org پر تبدیل کرنا آسان بنا دیا ہے۔ نئے آپریٹر شراکت دار internet.org/operators پر شروع کر سکتے ہیں۔

ہمارے حال ہی میں اعلان کردہ Internet.org پلیٹ فارم کے ساتھ، ہم نے کسی بھی ڈویلپر کیلئے خدمات تخلقی کرنا آسان بنا دیا ہے جو Internet.org کے ساتھ ضم ہوتا ہے۔ ہمارا مقصد دنیا بھر میں متنوع، مقامی کمیونٹیز کی کنیکٹوٹی کے فوائد میں توسیع کے طور پر کئی موبائل آپریٹرز اور ممکنہ طور پر ڈویلپرز کے ساتھ کام کرنا ہے۔

گزشتہ ماہ میں Internet.org کو استعمال کرنے والے افراد نے ایک ملین بار سے زیادہ دفعہ صحت کی کدمات تک رسائی حاصل کی، جو کہ Internet.org کے حتمی مقصد کو عیاں کرتا ہے —لوگوں کی زندگیوں میں ایک اثر پیدا کرنے کیلئے مدد کرنا۔

ہم غیرمنسلک شدہ کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی اور متعلقہ بنیادی انٹرنیٹ خدمات کو لانے کیلئے زیادہ موبائل آپریٹرز اور ڈویلپرز کے ساتھ مل کر شراکت میں کام کرنے کے متمنی ہیں۔

مزید مراسلے

Facebook © 2017 Powered by WordPress.com VIP