Free Basics: فرضی باتیں اور حقائق

19 نومبر 2015 کو اپڈیٹ کردہ

فرضی بات: Facebook کو ان سائٹس کے استعمال کے تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے جو Free Basics پر موجود ہیں

حقیقت: Facebook صارف کی رازداری اور سلامتی کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے۔ Free Basics نیویگیشن کی معلومات سے متعلق ڈیٹا موصول اور اسٹور کرتا ہے – Free Basics کی معرفت رسائی کردہ ڈومین یا فریق ثالث خدمت کا نام، اور آپ کے اس خدمت تک رسائی کرنے یا اسے استعمال کرنے کے دوران مستعمل ڈیٹا کی مقدار (مثلاً میگا بائٹس) – کیوںکہ اسے یہ تعین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ کون سے ٹریفک کی ترسیل ڈیٹا چارجز کے بغیر کی جا سکتی ہے۔ Facebook خدمت میں سے نیویگیشن کی کوئی بھی ذاتی معلومات 90 دن کے بعد اسٹور نہیں رکھتا ہے۔ ہم اپنے مواد کے شراکت داروں کے ساتھ کسی بھی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کا اشتراک نہیں کرتے ہیں اور ان شراکت داروں کو اپنے صارفین کے متعلق اس طرح کی معلومات Facebook کو بھیجنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

فرضی بات: Facebook اور اس کے ٹیلی کام شراکت دار Free Basics کی خدمات چنتے اور ان کا انتخاب کرتے ہیں:

حقائق: جب ہم نے شروع میں Internet.org کا اجراء کیا تھا تو اس میں بہت محدود پارٹنرز تھے۔ تب کچھ جائز شکایتیں تھیں۔ اس لئے ہم نے انہیں سنا اور پروگرام شروع کیا۔ Internet.org – جسے اب Free Basics کہتے ہیں – ڈیفالٹ تکنیکی ضروریات پوری کرنے والے تمام ڈویلپرز اور ایپس کے لئے کھلا ہے۔

فرضی بات: Free Basics ایک غیر منصفانہ انٹرنیٹ رسائی کا ماڈل تخلیق کر رہا ہے

حقائق: Free Basics کو ایک ایسے نٹرنیٹ ماڈل کو فروغ دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو مفت اور غیر امتیازی ہو۔ Free Basics پلیٹ فارم اصل صارفین کے لئے مفت ہے۔ یہ مواد کے پارٹنرز (یعنی وہ خدمات جو Free Basics کے ساتھ شراکت کرتی ہیں) کے لئے بھی مفت ہے؛ Facebook مواد کے پارٹنرز کو Free Basics میں شامل کرنے کے لئے ان سے ادائیگی کا کوئی مطالبہ نہیں کرتا ہے۔ نہ تو Facebook اور نہ ہی اس کے مواد کے پارٹنرز Free Basics کی معرفت لوگوں کے صرف کردہ ڈیٹا کے لئے آپریٹرز کو ادائیگی کرتے ہیں۔ بل آخر، Free Basics کسی آپریٹر کے لئے مخصوص نہیں ہے اور Facebook کسی بھی آپریٹر کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے جو free basic خدمات فراہم کرنا چاہتا ہے۔ فلپائن، مالاوی اور منگولیا میں Facebook پہلے سے ہی واحد مارکٹ میں متعدد آپریٹرز کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

فرضی بات: Free Basics لوگوں کو مکمل انٹرنیٹ کا تجربہ کرنے سے روکتا ہے اور ممکناً انہیں Free Basics پر ہی رہنا ہوتا ہے

حقائق: Facebook پر ایک کہاوت ہے: ڈیٹا، مباحثات جیتتا ہے۔ اور اس پروگرام کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ یہ Free Basics استعمال کرنے والے لوگوں کے لئے مکمل انٹرنیٹ کے دروازے کھولنے کا کام کرتا ہے۔ Free Basics استعمال کرنے والے ‎50% لوگ پہلی بار آن لائن آنے کے 30 دن کے اندر اندر ڈیٹا کے لئے ادائیگی کر رہے ہیں – اور مفت بنیادی خدمات کے علاوہ بھی انٹرنیٹ تک رسائی کرتے ہیں۔ بھارت میں، صرف Free Basics تک رسائی کرنے والے لوگوں کے مقابلے میں 8 گنا نئے انٹرنیٹ صارفین نے ڈیٹا کے لئے ادائیگی کی ہے اور مکمل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی ہے Free Basics، مکمل انٹرنیٹ کی راہ فراہم کرتا ہے۔

فرضی بات: جب لوگ Free Basics سے خروج کرتے ہیں تو انہیں یہ احساس نہیں ہوتا ہے کہ اب وہ انٹرنیٹ کے لئے ادائیگی کر رہے ہیں

حقائق: جب لوگ Free Basics سے خروج کرتے ہیں تو انہیں واضح طور پر مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈیٹا چارجز عائد ہوں گے۔

فرضی داستان: Free Basics تشہیر ان لوگوں کو ہدف کرتی ہے جو پہلے سے ہی آن لائن ہیں اور یہ انہیں خدمت مہیا کار سوئچ کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش ہوتی ہے

حقائق: Free Basics کی تشہیر مختلف اقسام کے آبادیات میں ہو رہی ہے، جس میں وہ دیہی علاقے شامل ہیں، جہاں ایسے لوگ ہیں جو ابھی تک آن لائن نہیں ہیں۔ ساتھ ہی، بھارت میں دو سم کارڈ والے فون بہت عام ہیں، اس لئے لوگ دو سروس فراہم کنندگان کا استعمال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

فرضی بات: Free Basics ایک ایسا طریقہ ہے جس سے Facebook انٹرنیٹ کو کنٹرول کرتا ہے

حقائق: Free Basics کا مقصد Facebook کے علاوہ سینکڑوں مفت بنیادی خدمات کے ذریعے لوگوں کا انٹرنیٹ کی اہمیت سے تعارف کرانا ہے۔ لوگوں کو خدمات کے وسیع سیٹ پر مشتمل فہرست فراہم کرنا خواتین کی صحت کی معلومات اور تعلیم سے متعلق خدمات جیسی دیگر آن لائن خدمات کی اہمیت تجربہ کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے کے لئے اہم ہے۔ Free Basics میں ڈویلپر شرکت کے لئے اہم جز مکمل انٹرنیٹ دریافت کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

فرضی بات: Facebook اپنے ٹیلی کام پارٹنرز کے ساتھ منافع بخش سودے کر رہا ہے

حقائق: Facebook، ڈویلپرز یا ٹیلی کام کمپیوں کو کوئی رقم ادا نہیں کی جاتی ہے۔ Facebook، Free Basics میں شرکت کرنے کے لئے ڈویلپرز، ٹیلی کام کمپنیوں یا کسی کو بھی کوئی رقم ادا نہیں کرتا ہے۔ صرف پروگرام کو فروغ دینے کے لئے رقم خرچ کی جا رہی ہے تاکہ غیر مربوط افراد کو مربوط ہونے کے طریقے سے واقف کرایا جائے۔

فرضی بات: Free Basics اس پر موجود اور غیر موجود کمپینوں کے مابین گاہک ڈیٹا کی قیمت میں تفریق پیدا کر کے ڈویلپرز کے لئے درجہ بند، غیر مساوی مفادات تخلیق کرتا ہے

حقائق: Free Basics اک ایپلیکیشن اور ویب سائٹ ہے جو لوگوں کو ڈیٹا چارجز کے بغیر پہلی بار انٹرنیٹ تجربہ کرنے کا طریقہ فراہم کر کے مالی استطاعت اور آگاہی کے چیلنجوں کو خطاب کرتی ہے۔ Free Basics پلیٹ فارم کسی بھی ڈویلپر اور کسی بھی ایپلیکیشن کے لئے کھلا ہے جو بنیادی تکنیکی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ Facebook کمپنیوں کو اپنی خدمت کا اجراء کرنے میں مدد دینے کے لئے ٹولز کا ایک وسیع پیکج فراہم کرتا ہے – Free Basics میں اور اس کے باہر دونوں جگہ، ڈویلپرز سے مربوط ہونے اور ان کی آن لائن خدمات کا آغاز کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لئے عالمی سطح پر تقریبات منعقد کرتا ہے۔

فرضی بات: Internet.org بھارت کو درپیش انٹرنیٹ انفراسٹرکچر چیلنجوں کو خطاب کرنے میں ناکام ہو رہا ہے

حقائق: Internet.org Facebook کی زیر قیادت اقدام ہے یہ دنیا کے دو تہائی لوگ جنہیں انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے انہیں مربوط کرنے کے لئے ٹیکنالوجی رہنماؤں، غیر منافع بخش تنظیموں اور مقامی کمیونٹیز کا اتحاد بناتا ہے۔ یہ لوگوں کے آن لائن آنے میں حائل چند اہم رکاوٹوں – انفراسٹرکچر، مالی استطاعت اور آگاہی کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ Facebook اور Internet.org پارٹنرز ان رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لئے ڈیزائن کردہ عملی پراجیکٹس اور تجربات کے سلسلے پر ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں:

  • ڈیٹا کی استطاعت میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور رسائی اور کنیکٹوٹی کی رکاوٹوں میں کمی لانے والے نئے کاروباری ماڈلوں کو فعال کیا جا رہا ہے۔ یہ Free Basics ہے۔
  • انفراسٹرکچر کی جدت طرازی کے پراجیکٹس پر توجہ مرکوز کر کے ان کمیونٹیز کو معتبر نیٹ ورک کی رسائی فراہم کی جا رہی ہے جن کے پاس محدود یا کوئی کنیکٹوٹی نہیں ہے۔ یہ ہماری کنیکٹوٹی لیب ہے، جو کنیکٹوٹی اور انفراسٹرکچر کے طویل مدتی حل پر غور کر رہی ہے جن سے رسائی کی چند طبعی رکاوٹوں کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ان میں مصنوعی سیارچہ، لیزر، اور بے آدمی ہوائی سسٹمز شامل ہیں۔
  • متعلقہ مقامی زبان کے ڈیجیٹل مواد اور خدمات کی تخلیق اور تقسیم کو تیز تر کر کے ایسا متعلقہ مواد اور خدمات تیار کی جا رہی ہیں جو پرانے آلات اور نیٹ ورکس پر بہتر طریقے سے کام کرتی ہیں۔ یہ Internet.org انوویشن لیب ہے جو ترقی والے مارکٹس میں پائے جانے والے نیٹ ورک حالات کو ترغیب دیتی ہے، جو ڈویلپرز کو مختلف خطوں میں نئے صارفین کے لیے ان کی ایپلیکیشنز کی جانچ کرنے اور ان کو بہتر بنانے کے لئے ایک ماحول فراہم کر رہی ہے۔
  • ہم نے حال ہی میں Express WiFi کا علان بھی کیا ہے، ہم اس پروگرام کی بھارت میں آزمائش کر رہے ہیں جو گاہکوں کو مقامی ہاٹ اسپاٹس کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے تیز، معتبر اور کفایتی ڈیٹا پیکیجز خریدنے کا اہل بناتا ہے۔

فرضی داستان: Free Basics کھلا، عوامی اور جمہوری نہیں ہے

حقائق: Free Basics بنیادی تکنیکی ضروریات پوری کرنے والے تمام ڈویلپر اور ایپس کے لئے کھلا ہے۔ اگر خدمات دو معیار کو پورا کرتی ہیں، تو وہ Free Basics کے ساتھ ہم آہنگ ہیں: (1) وہ ڈیٹا-اہل ہیں (مثلاً، VoIP، ویڈیو، فائل کی منتقلی یا ‎200 KB سے زیادہ بڑی تصویر کا استعمال کرنے والی خدمات ہم آہنگ نہیں ہیں)، اور (2) وہ تکنیکی ہدایات میں بیان کردہ تکنیکی تصریحات کو پورا کرتی ہیں۔ Free Basics کو ایک ایسے انٹرنیٹ ماڈل کو فروغ دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو مفت اور غیر امتیازی ہے۔ Free Basics پلیٹ فارم اصل صارفین کے لئے مفت ہے۔ یہ مواد کے پارٹنرز کے لئے بھی مفت ہے؛ Facebook مواد کے پارٹنرز کو Free Basics میں شامل کرنے کے لئے ان سے ادائیگی کا کوئی مطالبہ نہیں کرتا ہے۔ نہ تو Facebok اور نہ ہی اس کے مواد کے پارٹنرز Free Basics کی معرفت لوگوں کے صرف کردہ ڈیٹا کے لئے آپریٹرز کو ادائیگی کرتے ہیں۔ بل آخر، Free Basics کسی آپریٹر کے لئے مخصوص نہیں ہے اور Facebook کسی بھی آپریٹر کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے جو مفت بنیادی خدمات فراہم کرنا چاہتا ہے۔ فلپائن، مالاوی اور منگولیا میں Facebook پہلے سے ہی واحد مارکٹ میں متعدد آپریٹرز کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

فرضی داستان: Free Basics لوگوں کو انٹرنیٹ کا مسخ شدہ نقطہ نظر دے رہا ہے اور اس کے بجائے Facebook کو پورے انٹرنیٹ کے لئے ڈیٹا کی رعایتی قیمتوں کی پیشکش کرنے پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے

حقائق: دنیا کے دو تہائی لوگ جنہیں انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے ان کو مربوط ہونے میں مدد کرنے کے لئے، ہم پائیدار کاروباری ماڈلز بنانے میں آپریٹرز کی مدد کرنے کا تجربہ کر رہے ہیں۔ نیٹ ورک انفراسٹکرچر تعمیر کرنا، قائم رکھنا اور اسے آپریٹ کرنا مہنگا ہے اور ہم یہ سرمایہ برقرار رکھنے اور اسے بڑھانے میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیٹا کی لاگت میں سبسڈی فراہم کرنا خطرناک ہو سکتا ہے اور عام طور پر مارکٹس کو خراب کرتا ہے، جو کہ طویل مدت میں کئی سطحوں پر صارفین کے لئے خراب ہے۔ ہمارا مقصد ایک ایسا ماڈل تخلیق کرنا ہے جو ترقی پذیر ڈویلپر کمیونٹیز اور بہتات میں مقامی مواد والے متنوع، متحرک انٹرنیٹ مارکٹس کی معاونت کرتا ہے لہذا لوگوں کے پاس صرف کرنے کے لئے مواد اور خدمات کا ایک وسیع مجموعہ موجود رہتا ہے۔ Free Basics پلیٹ فارم ڈویلپرز کو اپنی خدمات Free Basics میں شامل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور لوگوں کو ان خدمات پر زیادہ انتخاب فراہم کرتا ہے جو وہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

فرضی داستان: اگر Google یا Twitter اپنے صارف ڈیٹا کا اشتراک کرنے سے انکار کرتے ہیں تو وہ Free Basics کا حصہ نہیں بن سکتے ہیں

حقائق: Free Basics کسی بھی ایپلیکیشن کے لئے کھلا ہے جو بنیادی تکنیکی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ Google تلاش، Bing اور Ask.com ان چند ممالک میں دستیاب ہیں جہاں ہم نے Free Basic خدمات آغاز کر دیا ہیے۔ Zambia اجراء میں شراکت داری کرنے کے بعد سے ہم Google سے اس بات پر مباحثات کر رہے ہیں کہFree Basics میں تلاش کے تجربے کے کس طرح بہترین بنایا جائے۔ ہم پروگرام کا اعادہ کرتے ہیں اور Free Basics پلیٹ فارم کے اجراء کے ساتھ کوئی بھی خدمت ایپ میں موجود رہنے کے لئے اہل ہے جب تک کہ وہ تکنیکی معیار کے ساتھ موازن ہے۔

فرضی داستان: Free Basics نیٹ غیر جانبداری کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے

حقائق: Facebook نیٹ غیر جانبداری کی معاونت کرتا ہے اور یہ یقینی بنانے کے لئے دنیا بھر میں کام کیا ہے کہ خدمات کو مسدود یا ان کا کچلا نہیں جا سکتا ہے اور یقینی بنانے کے لئے کہ تیز رفتار لینز کی ممانعت ہے۔ نیٹ غیر جانبداری یہ یقینی بنانے کی جستجو کرتی ہے کہ نیٹ ورک آپریٹرز ان خدمات تک لوگوں کی رسائی کو محدود نہیں کرتے ہیں جنہیں لوگ استعمال کرنا چاہتے ہیں، Free Basics کا مقصد زیادہ لوگوں کو رسائی فراہم کروانا ہے۔ یہ صارفین کی پسند اور صارفین کی قدر کے لئے اچھا ہے۔ نیٹ غیر جانبداری اور Free Basics ایک ساتھ برقرار رہ سکتے ہیں اور لازماً رہنا بھی چاہئیے۔

فرضی داستان: Facebook نے ترقی پذیر ممالک میں خود کی ترقی اور آمدنی کے مواقع کو تحریک دینے میں مدد کرنے کے لئے Free Basics کا آغاز کیا ہے

حقائق: Free Basics میں Facebook کے تجربے کے اندر کوئی اِشتہارات نہیں ہیں۔ اگر آمدنی ہی مقصد ہوتی، تو، Facebook ان مارکیٹ میں وسائل پر توجہ مرکوز کرتا جہاں پہلے ہی آن لائن اشتہارات فروغ پزیر ہیں۔

فرضی داستان: Free Basics مقامی جدت طرازی کے لئے ایک خطرہ ہے

حقائق: مقامی جدت طرازی پر لوگوں کو آف لائن چھوڑ دینے سے بڑا اور کوئی خطرہ نہیں ہے۔ Free Basics خدمات کے لئے ممکنہ ناظرین میں اضافہ کرتا ہے اور پورے انٹرنیٹ کو استعمال کرنے والے زیادہ لوگوں کو تیزی سے آن لائن لانے میں مدد دیتا ہے۔ Facebook تنظیموں کو اپنی خدمت کا اجراء کرنے میں مدد دینے کے لئے ٹولز کا ایک وسیع پیکج فراہم کرتا ہے – Free Basics میں اور اس کے باہر دونوں جگہ، اور ڈویلپرز سے مربوط ہونے اور ان کی آن لائن خدمات کا آغاز کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لئے عالمی سطح پر تقریبات منعقد کرتا ہے۔

مزید مراسلے

Facebook © 2017 Powered by WordPress.com VIP