پیش ہیں Free Basics ڈویلپرز کے لئے نئے ٹولز

F8

آج F8 پر ہم Free Basics ڈویلپرز کے لئے دو نئے ٹولز کا اعلان کر رہے ہیں۔ ہم نے ستمبر میں ایسے تمام ڈویلپر کے لئے Free Basics پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے جن کی خدمت بنیادی شرکت اور تکنیکی معیار پر پورا اترتی ہے، اور اب دنیا بھر میں ہماری 500 سے زائد خدمات دستیاب ہیں۔ Free Basics پلیٹ فارم کے لئے تیار کرنے والے ڈویلپرز لوگوں کے Free Basics کی معرفت آن لائن آنے پر ان کو فراہم کیے جانے والے تجربات کی ساخت کاری کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Free Basics Simulator

کیوںکہ Free Basics پرانے آلات پر اور محدود بینڈوڈتھ کے ساتھ براؤزنگ کے لئے احسن بنتا ہے، لہذا ڈویلپرز کو اپنی خدمات اس طرح موافق کرنا چاہئے کہ وہ ان پابندیوں کے تحت کام کریں۔ اب، ڈویلپرز اپنی ویب سائٹس کو جلد اور اکثر ٹیسٹ کرنے کے لئے Free Basics Simulator کا استعمال کر سکتے ہیں، جس سے سپردگی کا عمل زیادہ آسان اور مزید مؤثر بن جائے گا۔ کوئی بھی ڈویلپر Free Basics پلیٹ فارم ویب سائٹ پر Free Basics Simulator تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور اسے استعمال کر سکتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ Free Basics Simulator ان ڈویلپرز کے لئے مفید وسیلے کے بطور کام کرے گا جو ہارڈ ویئر اور نیٹ ورک کی پابندیوں کو ذہن میں رکھ کر آن لائن آنے والے اگلے ایک ارب لوگوں کے لئے تیار کر رہے ہیں۔

image

ڈویلپرز کے لئے آ بادیاتی بصیرتیں

ہم ڈویلپرز کے لئے آبادیاتی بصیرتیں بھی شروع کر رہے ہیں تاکہ وہ بہتر طریقے سے سمجھ سکیں کہ کن اقسام کے لوگ Free Basics پر ان کی خدمات کا استعمال کر رہے ہیں۔ آج سے، Free Basics ڈویلپرز مواد پارٹنر پورٹل پر جا سکتے ہیں اور ان کی خدمات استعمال کرنے والے لوگوں کی تقسیم عمر اور جنس کے اعتبار سے، مجموعی اور ملکی سطح دونوں کے لحاظ سے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ معلومات گمنام اور مجموعی ہوتی ہے، اور ڈویلپرز کو ان کے ناظرین کی بہتر فہم فراہم کر کے بہتر تجربات تیار کرنے میں ان کی مدد کرے گی۔ ڈویلپرز اپنے مواد کو متعلقہ آبادیوں کے لئے معقول بنانے کی خاطر اپنے صارفین کی آبادیاتی معلومات کو Free Basics پر تمام ممالک میں استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ڈویلپرز یہ جان سکتے ہیں کہ کسی مخصوص ملک میں ان کی خدمات استعمال کرنے والے لوگوں میں اکثریت خواتین کی ہے، یا اکثریت والے افراد کی عمر 25-34 سال کے درمیان ہے۔ اپنے صارفین کے بارے میں اس فہم کے ذریعے، ڈویلپرز ان کی Free Basics خدمت کے مواد اور مصنوعہ کے تجربے کو مناسب طریقے سے معقول بنا سکتے ہیں۔

image (1)

ہم Free Basics پلیٹ فارم کے لئے تیار کرنے والے ڈویلپرز کو ٹولز فراہم کرنے کے لئے سرشار ہیں۔ ہم نے Internet.org Innovation Lab شروع کرنے کے لئے Ericsson کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جو ڈویلپرز کی یہ سمجھنے میں مدد کرتی ہے کہ ان کی ایپس دنیا کے مختلف حصوں میں کیسی کارکردگی کرتی ہیں۔ گزشتہ مارچ، ہم نے افزودہ ٹریفک کنٹرول کا اعلان کیا تھا، یہ ایک اوپن سورس ٹیکنالوجی ہے جو نیٹ ورک کے حالات کو سمیولیٹ کرتی ہے۔ اور ہم نے ڈویلپرز کو معاونت اور وسائل فراہم کروانے کے لئے Praekelt Foundation اور NASCOMM جیسی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کی ہے کیوںکہ وہ Free Basics کے لئے اپنی خدمات تیار کرتے ہیں۔ Free Basics Simulator اور آبادیاتی بصیرتیں ان ڈویلپرز کے لئے اس سوٹ میں وسائل کے نئے ترین ٹولز ہیں جو آن لائن آنے والے لوگوں کے اگلے ہجوم کے لئے تیار کرنا چاہتے ہیں ان۔

مزید مراسلے

Facebook © 2017 Powered by WordPress.com VIP