ہمارا مشن

اپنے علم میں اضافہ کرنے اور اس کا ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے انٹرنیٹ ضروری ہے۔ اور ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کے لیے یہ ہماری روزانہ کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ لیکن زیادہ تر دنیا کے پاس انٹرنیٹ کی رسائی نہیں ہے۔ Internet.org، Facebook کی قیادت میں کی گئی پہل ہے، جس کا مقصد دنیا کے اس حصے کو انٹرنیٹ کی رسائی اور کنیکٹوٹی کے فوائد فراہم کرنا ہے، جن کے پاس یہ نہیں ہیں۔

تصور کریں کہ موسم کے عین مطابق رپورٹ سے فصلیں بونے والے کسان کو یا جن بچوں کے پاس نصابی کتابیں نہ ہوں، اسے انسائیکلوپیڈیا کی قوت سے کتنا فرق پڑے گا۔ اب، تصور کریں کہ جب دنیا ان کی آواز سن سکے گی، تو وہ کتنا اہم کردار ادا کر پائیں گے۔ جتنا زیادہ ہم مربوط ہوتے ہیں، یہ اتنا بہتر ہوتا جاتا ہے۔