موبائل آپریٹر شراکت داری پروگرام

موبائل آپریٹر شراکت داری پروگرام

Internet.org موبائل آپریٹرز کو ایسا پائیدار پروگرام فراہم کرتا ہے جو نئے صارف کے سفر کے ہر قدم دھیان رکھتا ہے۔ پروگرام لوگوں کو انٹرنیٹ کے فوائد اور اہمیت پر تعلیم دینے سے شروع ہوتا ہے۔ ایک بار جب لوگ انٹرنیٹ کو سمجھ لیں گے اور اس میں شامل ہو جائیں گے، تو ہم ان نئے صارفین کو برقرار رکھنے میں اپنے شراکت داروں کی مدد کریں گے—Internet.org استعمال کرنے والے 50 فیصد سے زیادہ لوگ ڈیٹا کے لئے ادائیگی کرتے ہیں اور 30 دنوں کے اندر اندر وسیع انٹرنیٹ تک رسائی کرتے ہیں۔

ہم نے ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ بھی تعمیر کیا ہے جو کسی بھی آپریٹر کے لئے اپنے نیٹ ورک پر Free Basics خدمات شروع کرنے کے لئے ضروری انضمام اور تکنیکی کام مکمل کرنا آسان بنا دیتا ہے۔ Internet.org اختصاصی نہیں ہے۔ شرکت کے لئے ہم دنیا بھر سے تمام آپریٹرز کو مدعو کرتے ہیں۔

یہ موبائل آپریٹر کی صنعت کے لئے ایک پائیدار نظام تخلیق کرنے کا صرف آغاز ہے۔ اگر آپ ہمارے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، یا مزید جاننا چاہتے ہیں، تو یہاں ہم سے رابطہ کریں۔

ہمارے ساتھ شراکت داری کریں

کیا آپ Internet.org کے بارے میں مزید جاننے میں دلچسپی رکھنے والے موبائل آپریٹر ہیں؟ ہم آپ کی بات سننے کے متمنی رہیں گے!

ہم سے رابطہ کریں