Free Basics پلیٹ فارم

انٹرنیٹ پر آنے والے لوگوں کی اگلی لہر تک رسائی حاصل کریں

اپنی ایپ، ویب سائٹ یا خدمت کو Free Basics میں شامل کر کے Free Basics پلیٹ فارم میں شامل ہوں، جو لوگوں کو جو ایسے مارکٹس میں بنیادی خدمات کی ایک رینج تک مفت رسائی فراہم کرتا ہے جہاں انٹرنیٹ تک رسائی مہنگی ہو سکتی ہے۔

اپنی ویب سائٹ کو Free Basics میں شامل کر کے:

  • اپنی خدمات کو قابل استطاعت رسائی فراہم کر کے اپنے ناظرین کو بڑھائیں۔
  • اپنے سماجی اثرات کی پیمائش کریں۔
  • تیزی سے بڑھ رہے موبائل مارکٹ میں اپنے برانڈ کو آغاز میں ہی قائم کر لیں۔

Free Basics پلیٹ فارم میں جمع کروائیں

کھلا پلیٹ فارم

Free Basics ایک کھلا پلیٹ فارم ہے۔ کوئی بھی اپنی ویب سائٹ کو Free Basics پلیٹ فارم میں شامل کر سکتا ہے جب تک کہ وہ ہماری شراکت داری کی ان ہدایات کا پابند رہتا ہے، جو پرانے فونز اور سست نیٹ ورک کنکشنز پر کارکردگی کو احسن بنانے کے لئے موجود ہیں۔

ہماری شرکت کی ہدایات کے بارے میں جانیں

ڈولپرز

پورے افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ میں انٹرنیٹ کے نئے صارفین تک رسائی حاصل کریں اور اپنی موبائل ایپ یا ویب سائٹ کو Free Basics پلیٹ فارم کے لئے موزوں بنا کر سماجی اثرات ڈالیں۔

دستاویز کاری

شروع کریں

غیر منافع بخش تنظیمیں

اگر آپ کوئی غیر منافع بخش تنظیم یا NGO ہیں جو ایسی خدمات یا معلومات فراہم کرتے ہیں، جو انٹرنیٹ کے نئے صارفین کے لئے مفید ہوں، تو یہاں ایسے وسائل ہیں، جن سے آپ کو Free Basics کے لئے اپنی ویب سائٹ کی تعمیر کرنے اور اسے موزوں بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید جانیں

حکومتیں

Free Basics کے ذریعے اپنے شہریوں کو ضروری معلومات فراہم کریں۔

ہم سے رابطہ کریں

کامیابی کی کہانیاں

SmartBusiness، جنوبی افریقہ کی ایک ویب سائٹ ہے جو کاروبار شروع کرنے اور چلانے میں لوگوں کی مدد کرتی ہے، Free Basics پلیٹ فارم میں شامل ہونے کے بعد سے اسے روزانہ 5 گنا زیادہ تلاش کیا جاتا ہے۔

Maya، خواتین کی صحت کی حمایت کی ویب سائٹ ہے، اس پر 71 فیصد ٹریفک Free Basics سے آتا ہے۔ مایا کو Free Basics کے ساتھ آغاز کرنے کے بعد سے روزانہ 18 گنا زیادہ استفسار موصول ہوتے ہیں۔

1doc3، کولمبیا کا ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم جو کہ حقیقی ڈاکٹروں کی طبی سوالات کے جواب دینے میں مدد کرتا ہے، اس کا 21 فیصد ٹریفک Free Basics سے جنریٹ ہوتا ہے۔ Free Basics نے کمپنی کو 4 نئے مارکٹس تک رسائی کرنے کا اہل بنایا ہے۔

BabyCenter نے صرف Free Basics کے ذریعے حمل اور پرورش کے متعلق صحت کی اہم معلومات کے ساتھ 5.5 ملین افراد تک رسائی کی ہے۔

Free Basics پلیٹ فارم میں شامل ہوں

ہم سے رابطہ کریں